امریکی ریاست کیلے فورنیا میںمسجد میں ایک شخص فائر بم پھینک کرفرارہوگیا، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے علاقےکوچیلامیں واقع مسجد میں ایک شخص
نماز جمعہ سے کچھ دیر پہلے آتش گیر مادہ پھینک کرفرارہوگیا، جس کے بعد مسجد میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کے عملے نے 35منٹ میں آگ پر قابو پالیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کو نقصان پہنچا جس کے بعد نماز جمعہ سڑک کےکنارے ادا کی گئی۔